کویت اردو نیوز : تقریباً 2.5 میٹر اونچائی والے ایک قابل ذکر لمبے زائر نے مسجد الحرام میں دیگر زائرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی، اس کی نمازیوں کے درمیان چلنے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
اگرچہ اس شخص کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے، مقامی میڈیا کے مطابق، قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ افریقی نسل کا ہے اور اس کا شمار عالمی سطح پر قد آور ترین افراد میں ہوتا ہے۔
لمبے ترین زائر کی وڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں ہیں ، لمبا زائر سوشل میڈیا پر اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔