کویت اردو نیوز : سعودی ایوان شاہی نے مزید 8 غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی منظوری دے دی۔ سرکاری اخبار نے سول افیئرز انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے حوالے سے کہا کہ ریاض میں مقیم عبداللہ جلال عبدالرقیم، ان کی اہلیہ وشا معروف حسن اور ان کے بچے جن میں غصنہ ، محمد، نورہ اور عائشہ شامل ہیں ، سعودی عرب نے شہریت دینے کا اعلان کیاہے.
ریاض کے انسٹی ٹیوٹ آف سول افیئرز نے کہا کہ کابینہ کے فیصلہ نمبر 59 کے مطابق یاسمین یاسر عبدالرحمن الترقاوی کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سےپہلےسعودی محکمہ امور مدنیہ نےکہا تھا کہ شاہی فرمان کےتحت مزید 12 افرادکو سعودی شہریت دی گئی ہے۔
سعودی شہریت تین بہن بھائیوں اور ایک خاندان کو دی گئی تھی ۔ یہ خاندان دو بیواؤں اور سات بچوں پر مشتمل ہے۔
ریاض ریجن میں، مدنیہ کے شعبہ امور نے کہاتھا کہ شاہی فرمان کے مطابق، سلمان، شیما، فراس کو شہریت دی گئی ہے، وہ علی احمد محمد القرآنی العقیدہ کے بچے ہیں۔”