کویت اردو نیوز،24جولائی: سعودی عرب میں دادی کو بیدردی سے قتل کرنے والے سفاک پوتے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی ۔
وزرارت داخلہ نے بتایا ہے کہ سفاک پوتے ریان بن سامی بن عبداللہ الدوسری نے اپنی سوتی ہوئی دادی نمشہ الدوسری کے سر پر ڈنڈے مار کر اس کو قتل کر دیا ۔
قتل کی ہولناک واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا جسے پولیس نے چند ہفتوں بعد گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اقبال جرم بھی کرلیا تھا اور آلۂ قتل بھی اس سے برآمد کرایا تھا۔
عدالت نے تمام شواہد اور اعتراف جرم کے بعد مجرم کو سزائے موت سنائی تھی جس پر ملزم کے وکلا نے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا جہاں سزا برقرار رکھی گئی تھی۔
بعد ازاں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم نامہ بھی جاری کردیا
Related posts:
ابوظہبی پولیس نے بچوں کی حفاظت کو فروغ دینے کے لیے خاندانوں میں مفت کار سیٹیں تقسیم کیں
روسی صدر 'پیوٹن' قاتلانہ حملے میں بچ نکلے
سعودی حکام نے اقامہ تجدید سے پہلے کچھ لازمی شرائط بیان کردیں
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے فیس کی ادائیگی کے طریقہ کار کی وضاحت
بحرین میٹرو پراجیکٹ اگلے دو سال کے دوران فنکشنل ہو جائے گا
کفالت کی تبدیلی کے بعد نیا اقامہ کارڈ پرنٹ کرنے کی ضرورت ہے؟
دبئی میں مستی کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، اب ہوائی جہاز میں پارٹی کرنے کی سہولت متعارف
بھارتی وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کے افتتاح کے لیے تیار