کویت اردو نیوز : لینس کی طاقت کو 0 سے 2.5 تک بڑھایا جا سکتا ہے اور ہلکی بلٹ ان بیٹری لینس کو 48 گھنٹے تک چارج رکھ سکتی ہے۔
ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسے چشمے متعارف کرائے ہیں جو پہننے والے کی مرضی کے مطابق اپنی شکل بدل سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیپ آپٹکس نامی کمپنی نے 32 ڈگری نارتھ نامی شیشے متعارف کرائے ہیں جو پکسلیٹڈ لیکوئیڈ کرسٹل (ایل سی) لینز استعمال کرتے ہیں۔ یہ شیشے سورج کی حفاظت اور پڑھنے دونوں مقاصد کیلیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
پکسلیٹڈ مائع کرسٹل شیشے 2017 سے موجود ہیں، لیکن ڈیپ آپٹکس نے دو مختلف مقاصد کیلیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شیشوں کا ایک جوڑا بنایا ہے۔
کمپنی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری ٹیکنالوجی ایل سی لینز کا استعمال کرتے ہوئے بینائی کی خرابیوں کو درست کرتی ہے۔ لینس انسانی آنکھ کی طرح کام کرتے ہیں، پہننے والے کو اپنی مرضی سے دیکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔
مزید برآں، لینس کی طاقت کو 0 سے 2.5 تک بڑھایا جا سکتا ہے اور ہلکی پھلکی بلٹ ان بیٹری لینس کو 48 گھنٹے تک چارج رکھ سکتی ہے۔
لینس فریم کے ایک ہی سوائپ میں لینس کو ایڈجسٹ کرتا ہے ، جب آپ دھوپ میں باہر جانا چاہتے ہیں تو صرف دائیں فریم پر واپس سوائپ کریں اور اگر آپ کچھ پڑھنا چاہتے ہیں تو دوبارہ واپس سوائپ کریں۔