کویت اردو نیوز : سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزے کی مدت تین ماہ مقرر کر دی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے تین ماہ کے لیے جاری کیے گئے عمرہ ویزے کی مدت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ کا ویزہ اب تین ماہ کے لیے جاری کیا جا رہا ہے اور اس کی تین ماہ کی مدت ویزے کے اجراء سے شروع ہو گی۔
حج کے موسم اور ہر سال عازمین کی مکہ اور مدینہ آمد کے پیش نظر سعودی حکام نے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کی آخری تاریخ 15 ذی قعدہ مقرر کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عمرہ کا سیزن 29 ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا۔
وزارت نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صارف کے سوال کے جواب میں واضح کیا کہ عمرہ ویزہ کی میعاد کب شروع ہوگی؟
اس کے جواب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ ویزا کی میعاد اس کے اجراء کی تاریخ سے تین ماہ ہے، بشرطیکہ یہ ہجری سال کی 15 ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو۔