کویت اردو نیوز : دبئی ٹریفک پولیس کے مطابق چلتی گاڑی کی کھڑکی یا ‘سن روف’ سے باہر نکلنا قانونی خلاف ورزی ہے اور چالان کے ساتھ مشروط ہے۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر کرنل سیف المزروعی نے مزید کہا ہے کہ چلتی گاڑی کی کھڑکی سے باہر جھانکنا یا گاڑی کی چھت پر بیٹھنا یا سن روف سے سر نکالنا حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
پچھلے 5 مہینوں کے دوران، ایسا کرنے والے بہت سے لوگ حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ ایسا کرنے والوں کا چالان کیا جاتا ہے۔ قانون کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں پر 2000 درہم جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جبکہ گاڑی کو 60 دن کے لیے پولیس یارڈ میں بند کر دیا جاتا ہے۔ ایسا کرنے والے ڈرائیور کے 23 پوائنٹس بھی کٹوائے جاتے ہیں۔
کرنل المزروعی کا مزید کہنا تھا کہ چلتی گاڑی کی کھڑکیوں سے باہر نکلنا یا اس کی چھت پر سوار ہونا یا سن روف سے سر نکالنا انتہائی نامناسب ہے جس سے نہ صرف گاڑی میں سوار افراد بلکہ دوسروں کے لیے بھی حادثات ہو سکتے ہیں۔