کویت اردو نیوز ، 28 ستمبر 2023 : ایک کینیڈین شخص نے صرف اور صرف 6 منٹ اور 49.2 سیکنڈ میں دنیاکی انتہائی تیز ترین 50 مرچیں کھاکر نیا ورلڈریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
مائیک جیک نامی اس شخص نے انتہائی غیرمعمولی ہمت دکھاتےہوئے دنیاکی تیزترین 50 کیرولیناریپر مرچیں کھائی جوعام افرادایک مرچ بھی حلق سے نہیں اتارسکتے۔
کیرولیناریپرنامی مرچ اس قدر تیز ہےکہ اس کوزبان پر زیادہ دیررکھنابھی ممکن نہیں کیونکہ اس کےغیرمعمولی کیمیکل منہ میں شدید ہولناک قسم کی جلن پیدا کرتے ہیں۔
کیرولیناریپرنامی ایک مرچ کی شدت کااندازہ اس بات سےلگا سکتے ہیں کہ اس میں 1,641,183 اسکوویل ہیٹ یونٹ ہوتے ہیں جب کہ عام مرچ کی شدت عام طور پر 2 سے 8 ہزار یونٹ تک ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس مرچ کا ایک ٹکڑا بھی تیس سیکنڈ سے زیادہ دیرتک زبان پر نہیں رکھا جاسکتا۔