کویت اردو نیوز : گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں ایک دلچسپ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گوگل نے حالیہ مہینوں میں مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کو کئی سروسز کا حصہ بنایا ہے۔ اب کمپنی گوگل میپس کے لیے ایک AI چیٹ بوٹ متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کے بیٹا ورژن میں موجود کوڈ AI چیٹ بوٹ کے اضافے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ گوگل میپس نے AI ٹیکنالوجی پر مبنی بہت سےبہترین فیچرزمتعارف کروائےہیں۔
لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ AI چیٹ بوٹ کیسے کام کرے گا اور یہ صارفین کی مدد کیسے کرے گا۔ تاہم، رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ یہ چیٹ بوٹ گوگل میپس میں تجربے اور تجزیےپوسٹ کرنےمیں مددکرےگا۔
ایک امکان یہ ہے کہ یہ چیٹ بوٹ صارفین کو سفری مشورے فراہم کر سکتا ہے۔ گوگل نے ابھی تک اس چیٹ بوٹ کے بارے میں کچھ اعلان نہیں کیا ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
اس سے قبل اکتوبر 2023 میں، گوگل میپس نے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی کئی فیچرز شامل کیے، جو آنے والے مہینوں میں صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔
اس وقت کمپنی کا یہ کہنا تھاکہ میپس میں سرچ کواپڈیٹ کیا جا رہاہےتاکہ صارفین کومخصوص جگہوں یاچیزوں کی تلاش میں آسانی ہو۔
اسطرح اردگرد کےعلاقوں کوزیادہ درست طریقےسےدکھانے کے لیے Maps کےنیویگیشن انٹرفیس کوبھی تبدیل کیاجا رہا ہے۔
اس مقصد کے لیے گوگل میپس میں رنگوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو سڑکوں، پارکوں اور دیگر مقامات کا درست اندازہ ہو سکے۔