کویت اردو نیوز 08 جنوری: کویتی پاسپورٹ خلیج کا دوسرا طاقتور پاسپورٹ قرار پا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے پاسپورٹ کو متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرا مضبوط گلف پاسپورٹ قرار دے دیا گیا۔ دنیا کے انتہائی طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کرنے والی "ہینلی انڈیکس” کی رپورٹ کے مطابق نقل و حرکت کی آزادی اور ان ممالک کی تعداد کے لحاظ سے ان ممالک کا پاسپورٹ رکھنے والے بغیر پیشگی ویزہ کے دنیا میں سفر کرسکتے ہیں ان میں کویت 55 ویں نمبر پر ہے۔
کویت کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد 2020 تک دنیا کے 95 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کرسکتے تھے تاہم سال 2021 میں کویتی پاسپورٹ رکھنے والے شہری 96 ممالک کا سفر بغیر پیشگی ویزا حاصل کئے کر سکتے ہیں جس کے بعد کویت نے متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کے بعد خلیج اور عرب ممالک میں اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
انڈیکس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے گذشتہ سال متعدد باضابطہ ویزا کے باہمی معاہدوں پر دستخط کیے تھے اور اس طرح یہ 2021 کے دوران عالمی سطح پر 18 ویں سے 16 ویں نمبر پر آگیا ہے اور ان ممالک کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جہاں قبل از وقت ویزا حاصل کرکے اماراتی پوری دنیا میں 173 مقامات پر سفر کرسکتے ہیں۔
قطری پاسپورٹ عالمی سطح پر 56 ویں پوزیشن پر آیا اس کے حامل افراد کو بغیر کسی ویزا کے دنیا بھر میں 95 مقامات تک جانے کی اجازت ہے اس کے بعد بحرینی پاسپورٹ جو 83 ممالک میں سفر کرسکتے ہیں اور انڈیکس پر 64 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے بعد تقریبا 80 مقامات کے ساتھ عمانی پاسپورٹ پھر سعودی پاسپورٹ دنیا کی79 ممالک میں سفر کی اجازت کے ساتھ 66 ویں نمبر پر ہے۔
عرب دنیا میں تیونس کے پاسپورٹ نے 71 ممالک کے ساتھ دنیا میں 74 واں نمبر حاصل کیا پھر الجیریا اور اردن 51 مقامات پر بغیر ویزا سفر کرنے کے ساتھ انڈیکس پر 92 ویں نمبر پر ہیں۔ مصر 50 ممالک کے ساتھ 95 ویں اور پھر لبنان 40 ممالک کے ساتھ 102 ویں نمبر پر ہے۔
عالمی سطح پر جاپان ایک بار پھر اس فہرست میں سرفہرست ہے جس نے دنیا بھر میں 191 مقامات پر اپنے پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری یا آمد پر ویزا کے حصول کے ساتھ سفر کی اجازت دی ہے۔ اس کے بعد سنگاپور دوسرے مقام پر 190 مقامات کے ساتھ جبکہ جنوبی کوریا اور جرمنی ایک ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں اور دنیا کے 189 مقامات کا سفر کرسکتے ہیں۔
فن لینڈ ، اٹلی ، لکسمبرگ اور اسپین نے 188 ممالک کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی اس کے بعد ڈنمارک اور آسٹریا 187 مقامات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں پھر سویڈن ، فرانس ، پرتگال ، نیدرلینڈ اور آئرلینڈ 186 ممالک کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔
سوئزرلینڈ ، ریاستہائے متحدہ ، برطانیہ ، ناروے ، بلجیئم اور نیوزی لینڈ 185 مقامات پر ویزا فری رسائی کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ یونان ، مالٹا ، جمہوریہ چیک ریپبلک اور آسٹریلیا نمبر پر آٹھویں نمبر پر ہیں اور ان ممالک کو 184 ممالک تک رسائی حاصل ہے۔