کویت اردو نیوز 12 جنوری: "بطین کی سردی” رواں ماہ کی 15 تاریخ کو شروع ہوگی: ماہر فلکیات السعدون
تفصیلات کے مطابق کویت کے ماہر فلکیات عادل السعدون نے بتایا کہ الشبط (البطین سردی) کا موسم ہر سال پندرہ جنوری کو شروع ہوتا ہے جو موسم سرما کے سخت سیزن کے اختتام کے بعد دوسرا سرد موسم کہلاتا ہے جو کہ 26 دن جاری رہتا ہے۔
آج منگل کویت نیوز ایجنسی (کے یو این اے) کو السعدون نے ایک بیان میں کہا کہ جزیرہ العرب کے لوگوں نے سات دسمبر کو سرد موسم "المربعانیہ” کے آغاز کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ شبط (بطین کی سردی) کا موسم سائبیریا اور یوروپ بھر سے آنے والی سرد ہواؤں کے زیر اثر ہوتا ہے اور بعض اوقات اس شدید سردی کے باعث پانی جم جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شبط کا موسم ہواؤں کی رفتار اور ان کے اتار چڑھاؤ میں اضافے کی خصوصیت رکھتا ہے۔ فروری کی نویں تاریخ کو اس موسم کے اختتام پر سردی ختم ہونے لگتی ہے۔
السعدون نے بتایا کہ سردیوں کے موسم میں "النعیم” چوتھا موسم ہے جو 15 جنوری سے شروع ہوتا ہے اور 13 دن تک جاری رہتا ہے۔ اس کے بعد دوسرا موسم آئے گا جس کا آغاز 28 جنوری کو ہو گا جس میں سردی تھوڑی بہت کم ہوجائے گی۔ اس موسم کے دوران سہ شاخہ اور تربوز کاشت کیا جاسکتا ہے اور اس کے آخری ایام میں کھجور کے درخت لگائے جاسکتے ہیں۔