کویت اردو نیوز 24 جون: برقے میں ملبوس محبوبہ سے ملنے کے لئے جانے والے عاشق لڑکے کو دھر لیا گیا۔
کویتی شہری اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے برقعہ اور نقاب پہن کر ہوٹل میں داخل ہوا جس پر سیکورٹی کو شک محسوس ہوا اور فوراََ پولیس کو اطلاع دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ فوجداری تحقیقات (سی آئی ڈی) کے اہلکار نے ایک کویتی شہری کو اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے ایک ہوٹل میں داخل ہونے پر گرفتار کر لیا جسے روزنامہ الرای نے حال ہی میں رپورٹ کیا۔ ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ گرفتاری دارالحکومت کے معروف ہوٹل میں پولیس کو مطلع کرنے کے بعد عمل میں آئی جب ایک مشکوک نظر آنے والی "عورت” ہوٹل کے احاطے میں داخل ہوئی۔ پولیس متعلقہ اتھارٹی سے اجازت لے کر ہوٹل میں داخل ہوئی تو اس کمرے کے ساتھ والے کمرے کی جانچ پڑتال کی گئی جو اس شخص کی مبینہ محبوبہ (خیال ہے کہ ایک کویتی شہری تھی) کے نام سے تھا جہاں وہ
اپنے بچوں کے ساتھ رہتی تھی۔ عورت کے کمرے کے برابر والے کمرے میں کویتی شہری جو اس عورت کا محبوب تھا عورت کا بھیس بدل کر عبایا اور نقاب پہنے موجود تھا۔ شہری کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا اور ضروری کاروائی کے لیے لے جایا گیا۔