کویت اردو نیوز 22 جون: غیر ملکیوں کے لئے ملک میں داخل ہونے کے لئے 5 شرائط عائد کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے واضح کیا کہ یکم اگست سے کویتی شہریوں کے لئے بیرون ملک سفر کرنے سے قبل ضروری ہدایات کا اطلاق ان کے فرسٹ ڈگری رشتہ داروں اور ان کے گھریلو ملازمین پر بھی ہوگا۔ شہریوں کے لئے سفر ممنوع ہے سوائے ان لوگوں کے جو منظور شدہ ویکسین میں سے کسی بھی ایک ویکسین کی دو خوراکیں وصول کرچکے ہوں۔ ایک خوراک وصول کرنے والے بھی سفر نہیں کرسکتے۔ ایک خوراک لینے والے شہریوں کو دوسری خوراک کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ کسی بھی مسافر کو روانگی پروازوں پر قبول نہیں کیا جائے گا جب تک کہ وہ کویت مسافر پلیٹ فارم ایکٹیویٹ نہیں کر لیتا جو اس وقت لازمی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ویکسی نیشن سے مستثنیٰ زمروں 16 سال سے کم عمر کے بچے اور حاملہ خواتین شامل ہیں جنہیں وزارتی کونسل نے مستثنیٰ گروپوں کی حیثیت سے منظوری دے دی تھی جس کی توقع کی جاتی ہے وزارت صحت اس فیصلے کی تصدیق یا ترمیم کرے گی اور قومی ویکسی نیشن پروگرام میں دونوں گروپوں کے لئے اندراج کے لئے دروازے کھولے جاسکتے ہیں کیونکہ بچوں کو موصول ہونے کی تاریخ کے طور پر یکم اگست کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکیوں کے بارے میں ذرائع واضح نے کیا کہ انہیں کسی تیسرے ملک میں 14 دن گزارنے کی ضرورت کے بغیر کویت میں براہ راست داخل ہونے کی اجازت ہے تاہم ملک میں داخل ہونے والے غیرملکیوں پر پانچ شرائط عائد ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:
- مندرجہ ذیل ویکسین میں سے کسی ایک ویکسین کی دو خوراکیں وصول کرنا (فائزر ، آکسفورڈ ، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک)۔
- کورونا ایمرجنسی کمیٹی سے خارج گروپوں کے لئے جائز رہائشی اقامہ ہونا یا ورک پرمٹ ہونا لازم ہے۔
- کویت مسافر ایپلی کیشن میں لازمی اندراج کرنا۔
- کویت آنے سے 72 گھنٹے قبل PCR ٹیسٹ کروانا اور منفی ٹیسٹ رپورٹ ثبوت کے طور پر پیش کرنا۔
- ویکسین شدہ غیرملکیوں کا 7 دن تک گھریلو قرنطین کی مدت پوری کرنا تاہم گھریلو قرنطین کے دوران دوسرا پی سی آر ٹیسٹ کروانا۔ ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کی صورت میں گھریلو قرنطین کی شرط فوری ختم ہوجائے گی۔