کویت اردو نیوز 30 دسمبر: کویت کی وزارت اوقاف نے نمازیوں کی صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والی مسجد کو بند کرنے حکم جاری کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت اوقاف و اسلامی امور نے مساجد میں نمازیوں کی صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے عزم پر اپنے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر نمازی کو اپنا قالین لانے، ماسک پہننے اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ وہ لوگ جو گھر میں قرنطین ہیں کو مساجد میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔
مساجد میں صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت اوقاف کے معاون انڈر سیکرٹری برائے مساجد سیکٹر ڈاکٹر بدر ترکی العتیبی کی طرف سے آج جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ تبدیل شدہ کورونا وائرس (اومیکرون) کے پھیلاؤ کے پیش نظر مساجد میں جانے والے نمازیوں کی صحت اور حفاظت کے مفاد کے سلسلے میں جاری کیے گئے سابقہ فیصلوں، سرکلرز اور فتووں پر مبنی ہے جس میں وزارت کی فتویٰ اتھارٹی کی طرف سے ملک میں صحت کی صورتحال میں بہتری لانے کی کوششیں کی گئی تھیں لہٰذا براہ کرم آئمہ، مبلغین، مؤذن اور تمام مساجد کے کارکنان صحت کی ضروریات پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی خبردار کریں۔
سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ نمازیوں کے داخلے اور باہر نکلنے کے دوران مساجد کے دروازے کھلے رکھنے کی پابندی ضروری ہے۔ نمازیوں کو صحت کی ضروریات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دینا، بشمول (ہر نمازی اپنے ساتھ اپنے قالین اور ماسک پہنیں) مساجد کے دروازوں پر ہجوم کی اجازت نہ دی جائے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد، ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے اور وہ لوگ جو گھر کے قرنطینہ میں ہیں کو مساجد میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔
سرکلر کو جاری رکھتے ہوئے ہر اس شخص کو ہدایت کی جو کمزور قوت مدافعت یا دائمی بیماریوں جیسے دمہ، پریشر، ذیابیطس، دل کی بیماری اور بڑھاپے سے جڑی بیماریوں میں مبتلا ہیں جمعہ اور باجماعت نماز میں شرکت نہ کریں اور اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں۔ مسجد انتظامیہ اگر صحت کے تقاضوں کی تعمیل نہ کرے یا نمازیوں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے صحت کے تقاضوں کی خلاف ورزی کرنے پر مسجد بند کر دی جائے گی۔