کویت اردو نیوز 29 جون: بیرونِ ملک پھنسے ہوئے غیرملکیوں کے 200،000 سے زیادہ سول آئی ڈی کارڈز PACI کی مشینوں میں جمع ہوگئے ہیں۔
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق 200،000 سے زیادہ سول آئی ڈی کارڈز کا ڈھیر PACI کی مشینوں میں پھنسا ہوا ہے کیونکہ ان کے حاملین بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں۔ عہدیداروں نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جمع شدہ کارڈز جاری کئے جانے والے نئے کارڈوں کو ذخیرہ کرنے میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زیادہ تر جمع شدہ کارڈز ان لوگوں کے لئے ہیں جنہوں نے بیرون ملک رہ کر اپنے رہائشی اقامہ کی تجدید کی اور بطاقہ جاری کرنے کی فیس ادا کی تاہم وہ اب تک ملک سے باہر پھنسے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ حکام شناختی کارڈوں کے لئے شہریوں کی درخواستوں کو اس ہفتہ تک مکمل کرنے کی توقع کررہے ہیں اس کے بعد 5 سال سے کم عمر بچوں کے لئے درخواستوں کی تکمیل ہوگی اور اس کے بعد
باقی زمروں کی درخواستوں کو قلیل مدت کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا۔ دوسری جانب شہری شناختی کارڈ کے متبادل کے طور پر "My Identity” ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس میں صارفین کے ویکسی نیشن کے اسٹیٹس کے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔