کویت اردو نیوز 09 اکتوبر: بحرین نے مساجد میں نمازیوں کے درمیان فاصلہ کم کر کے کوویڈ19 احتیاطی تدابیر میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کی وزارت صحت نے مساجد کے لیے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی سطح میں احتیاطی تدابیر میں نرمی پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ نمازیوں کی جانب سے نماز میں آسانی اور کی جانے والی عبادات کو صحت کے کنٹرول اور شرائط کے مطابق قابل بنایا جا سکے۔ نئے اقدامات میں ہر صف کے درمیان ایک صف چھوڑنے کی ضرورت کو ختم کرنا ، ہر نمازی کے درمیان دو میٹر سے ایک میٹر کا فاصلہ کم کرنا ، ذاتی موبائلز و دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز پر قرآن پاک یا دیگر مقدس کتابیں پڑھنے کو ختم کر کے مساجد میں قرآن پاک و دیگر مقدس کتابوں کی فراہمی
کی اجازت شامل ہے۔ نمازیوں کے لیے خصوصی و ذاتی قالین کے ساتھ نماز پڑھنے کا آپشن چھوڑ کر ماسک پہننے کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے مطلع کیا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ان کنٹرولز میں مساجد کے اندر 12 سال سے کم عمر بچوں پر پابندی شامل ہے۔
انہوں نے بیرونی صحنوں میں تمام نمازیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ مساجد میں دیگر سرگرمیوں (حفظ و تبلیغ وغیرہ) کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ بحرین کی وزارت صحت نے احتیاطی تدابیر اور تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں کو نماز سے پہلے اور بعد میں مسجد میں رہنے کی اجازت دی تاکہ وہ قرآن پاک پڑھ سکیں۔ بحرین کی وزارت صحت کی صحت کی ترقی کے لیے وقف ویب سائٹ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی اس ہدایت پر عمل درآمد کے لیے آیا ہے جو کہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مساجد میں نمازوں کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ اقدامات سپریم کونسل برائے اسلامی امور اور سپریم کونسل آف ہیلتھ کے مابین ہم آہنگی کی بنیاد پر لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر شیخ محمد بن عبداللہ الخلیفہ سپریم کونسل آف ہیلتھ کے چیئرمین کی سربراہی میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے نمٹنے کے لیے قومی میڈیکل ٹیم کے منعقدہ اجلاس میں اٹھائے گئے ہیں۔