کویت اردو نیوز 12 اکتوبر: کویتی خواتین کو جلد ہی فوج میں شمولیت کی اجازت مل سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد جابر العلی کویتی خواتین کو کویت فوج میں شمولیت کی اجازت دینے کا فیصلہ جاری کرنے کے عمل میں ہیں۔ باخبر ذرائع نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ اس متوقع فیصلے کا مقصد کویتی خواتین کو اپنے مرد بھائیوں کے ساتھ ملٹری سروس میں شمولیت کی اجازت دینا ہے۔ انہیں وزارت دفاع کے معاون خدمات کے شعبوں مثلاً طبی خدمات ، دیگر کویتی فوجی محکموں کو فائدہ پہنچانے والے شعبوں میں بطور افسر اور نان کمیشنڈ افسر شامل کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ افسران اور نان کمیشنڈ آفیسرز کورس کے لیے نامزد ہونے والی پہلی کھیپ کی قبولیت 100 سے 150 خواتین کے درمیان متوقع ہے۔
Related posts:
کویتی محکموں سے مزید 131 تارکین وطن ملازمین کی نوکریاں ختم
کویت: وزارت تعلیم کا رات کے وقت اسکولوں کو کھولنے کا منصوبہ
70% کویتی اور صرف %30 غیر ملکی ہونے چاہیں: وزیراعظم کویت
کویت: فرنٹ لائن ملازمین کو انعامات سے نوازے جانے کا اعلان
وزیر داخلہ کویت نے کویتی عوام اور رہائشیوں کا شکریہ ادا کیا
قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بس ڈرائیوروں کو ملک بدر کر دیا جائے گا: وزارت داخلہ کویت
کویت: اے ٹی ایم سے نقد رقوم نکلوانے پر نئے چارجز لاگو
کویت میں ویکسین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے لئے سخت فیصلہ کر لیا گیا