کویت اردو نیوز 14 نومبر: My Identity جسے ھویتی بھی کہتے ہیں کی نئی اپ ڈیٹ میں شناخت کے لیے ایک مربوط الیکٹرانک Wallet شامل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے My Identity ایپلی کیشن ورژن v1.9.0 کے لیے ایک نئی اپڈیٹ کا اعلان کیا ہے جس میں بہت سی سروسز ، اہم ترمیمات اور بہت سی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل موسٰی العسعوسی نے آج ایک پریس بیان میں کہا کہ ایپلی کیشن کے نئے ورژن میں کئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں جن میں سب سے اہم مختلف سرکاری دستاویزات کی شناختوں کے لیے ایک مربوط الیکٹرانک Wallet کی تشکیل ہے جبکہ پہلے مرحلے کے طور پر دستاویزات میں فی الحال ڈرائیونگ لائسنس اور پیدائش کا سرٹیفکیٹ شامل کیا گیا ہے۔ العسعوسی نے مزید کہا کہ
ای-والٹ کی خصوصیت ایک مربوط فریم ورک کی تشکیل سے ہے جو کسی بھی شناخت یا سرکاری دستاویز جیسے کہ وزارت داخلہ اور وزارت صحت کو آسان طریقے سے شامل کرنے اور اسے ان دستاویزات کو جاری کرنے والے مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ منسلک کرنے کی اجازت دیتا ہے نیز سرکاری دستاویزات کو ظاہر کرنے کے مختلف طریقے جیسے کہ مرکزی ڈیٹا کو ظاہر کرنا یا دستاویز کی شکل کو ظاہر کرنا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ
اس کی خصوصیت یہ ہے کہ QR کوڈ کے ذریعے دستاویز کی درستگی کی تصدیق کرنے کا ایک طریقہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی دستاویزات کو شامل کرنے اور انہیں مختلف فریقوں و اداروں کے ساتھ آسان طریقے سے جوڑنے کی صلاحیت بھی اس میں شامل ہے۔ رجسٹریشن کے عمل کے لیے لائیونس ڈٹیکشن فیچر، جو ریموٹ رجسٹریشن کے دوران سیکیورٹی اور پرائیویسی کے عوامل میں اضافہ کرے گا اس فیچر کے ساتھ رجسٹریشن کے عمل کے دوران موجودہ چہرے کی شناخت کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایپلی کیشن میں ایک فیچر "پاس ورڈ بھول گیا” بھی شامل کیا گیا ہے جو پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں اسے دوبارہ ترتیب دینے کی سہولت دیتا ہے اور یہ لائیونس ڈیٹیکشن فیچر کے ذریعے کیا جاتا ہے اور پھر فون نمبر پر OTP میسج بھیجا جاتا ہے جس کی رجسٹریشن ایپلی کیشن کی مختلف اسکرینوں پر اسٹیٹ آف کویت کے لوگو کے اضافے کے ساتھ کی گئی ہے۔ العسعوسی نے کہا کہ حفاظتی اور رازداری کے عوامل کو بڑھانے اور
ایپلی کیشن کی عمومی ظاہری شکل میں کچھ بہتری لانے کے لیے خصوصی طور پر مین اسکرین میں متحرک تصاویر کو ایپلی کیشن کے پس منظر (Background) کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن کی تیسری خوراک کو بھی اپڈیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اور انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ اپ ڈیٹ جسے اتھارٹی کی طرف سے شروع کیا گیا ہے ڈیجیٹل تبدیلی کے پہلوؤں کو فروغ دینے میں وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کی ہدایات کے مجسم میں وزارت داخلہ اور صحت کی وزارتوں کے تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔