کویت اردو نیوز 14 نومبر: آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر عالمی چیمپئن شپ جیت لی۔
نیوزی لینڈ کو باآسانی شکست دے کر آسٹریلیا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ فائنل میں آسٹریلوی بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 173 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز کریز پر آئے تو آسٹریلوی پیس اٹیک کو ناکام بنانے کے لیے ابتدا میں متحاط انداز اپنایا، 28 کے مجموعے پر پہلا نقصان اٹھانے کے بعد کپتان ولیمسن نے کمان سنبھالی اور
بولرز کے سامنے ڈٹ گئے انہوں نے تیزی سے رنز میں اضافہ کرتے ہوئے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی۔ ولیمسن نے 48 گیندوں پر 85 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، مارٹن گپٹل نے 28 اور مچل نے 11 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 172 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ
وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، زیمپا چھوٹے فارمیٹ میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ ہی کرتے لیکن ہم نے پہلے بیٹنگ کر کے بھی میچزجیتے ہیں آج کےمیچ میں بھرپور کارکردگی دکھانےکی کوشش کریں گے۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کا تاج سر پر سجانے کے لیے میدان میں اتریں گی،دونوں ٹیموں کا اس سے قبل کبھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنا سامنا نہیں ہوا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نےایونٹ میں اب تک 1،1 میچ ہارا ہے ناک آؤٹ میچوں میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری 16 بار کیویز کو ہرا چکی ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے بعد بلیک کیپس ایک سال میں دوسری ٹرافی اٹھانےکیلئے بےقرار ہیں۔ آسٹریلیا کو فائنل کھیلنےکا تجربہ ہے دوہزار دس میں وہ
فائنل پہلی بار فائنل میں پہنچے لیکن انگلینڈ سے ہارگئے۔ کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھی ٹاس اہم ہوگا، دوسری بیٹنگ والی ٹیم فیورٹ ہوگی۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم دی جائے گی جبکہ ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔