کویت اردو نیوز : ایپل نے آئی فون کے ڈیزائن میں انقلاب لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ٹیک کمپنی ‘ایپل’ اب کچھ نیا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ اسمارٹ فونز کی دنیا میں اپنا تسلط جمانے کے لیے کمپنی فولڈنگ اسمارٹ فون لانے کی تیاری کر رہی ہے۔
ایپل نے دو نئے فولڈنگ اسمارٹ فونز تیار کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
ڈیزائن کی حتمی منظوری کے بعد اب ان اسمارٹ فونز کی تفصیلات کا مرحلہ مکمل کیا جا رہا ہے۔
کمپنی مارکیٹ میں کچھ نیا متعارف کروانا چاہتی ہے۔ یہ نیا فولڈنگ اسمارٹ فون ایسے فونز کی مارکیٹ میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی فون 16 افقی طور پر موڑنے کے قابل ہو گا۔ کم از کم دو ایسے ماڈل تیار کیے جا رہے ہیں۔ یہ دونوں ماڈل فلپ فونز کے انداز میں تیار کیے جا رہے ہیں۔
کمپنی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ماڈل 2026 سے پہلے مارکیٹ میں نہیں آئیں گے۔
ایپل کا پہلا آئی فون 2007 میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک جتنے بھی آئی فون سامنے آئے ہیں وہ سب ایک جیسے ہیں۔
اس حوالے سے تحقیق اچھی طرح کی گئی ہے اور ڈیزائن کے ساتھ ساتھ فنکشنز پر بھی کافی کام کیا گیا ہے۔