کویت اردو نیوز 12جون:سعودی عرب میں چار سالہ بچہ کھیل کے دوران اچانک سکہ نگل لیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹروں نے کامیابی کے ساتھ ایک دھاتی ٹکڑا نکال دیا جسے ایک چار سالہ لڑکے نے سات دن پہلے نگلا تھا۔
ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ بچے کو محمد بن ناصر ہسپتال لایا گیا تھا اور اسےکھانے پینے اور سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ بار بار الٹی کی شکایت تھی۔
جب بچے کا طبی معائنہ کیا گیا تو اس کی سانس کی نالی میں دھاتی ٹکڑا پھنسا ہوا دکھائی دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کا فوری آپریشن کیا گیا اور دھاتی ٹکڑا کامیابی کے ساتھ غذائی نالی سے نکال دیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ ٹکڑا ریال کا سکہ تھا جسے بچے نے نگل لیا تھا اور گھر والوں کو اس بارے میں مطلع بھی نہیں کیا تھا۔
تاہم آپریشن کامیابی سے ہونے کے بعد بچے کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔