کویت اردو نیوز : یواےای کی چاند دیکھنے والی کمیٹی نے یواےای میں مسلمانوں سے رمضان المبارک کا چاند 1445 ہجری، اتوار کی شام 29 شعبان، 10 مارچ کی مناسبت سے دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جو کوئی بھی ہلال کو دیکھتا ہے وہ 02-6921166 پر رابطہ کرے۔
یواےای بھی دیگر اسلامی ممالک کیطرح، مکہ میں چاند دیکھنے والی کمیٹی کے سرکاری اعلان کے بعد، چاند دیکھ کر رمضان کے آغاز کا تعین کرتا ہے۔
چونکہ مسلم کیلنڈر کا سال گریگورین کیلنڈر سال سے چھوٹا ہوتا ہے، اس لیے رمضان ہر سال 10 سے 12 دن پہلے شروع ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی مملکت میں بھی (آج) اتوار کی شام چاند دیکھا جائے گا ، سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے والے کو قریبی عدالت میں گواہی دینی ہوگی۔ یہ بھی کہا گیا کہ اگر شہادت کیلیے عدالت جانا ممکن نہ ہو تو قریبی مرکز سے فون پر شہادت کی اطلاع دیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ (کل) پیر 11 مارچ کو ہو گا اور عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہو سکتی ہے۔