کویت اردو نیوز 14جون:دنیا میں ہر شخص اپنی زندگی میں کسی نہ کسی گیجٹ کا استعمال ضرور کرتا ہے اور بیشتر لوگ کچھ عرصہ گیجٹس کے استعمال کے بعد اکتا جاتے ہیں اور اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
لیکن کوئی بھی گیجٹ یا فون بدلنے سے قبل پرانے فون سے اپنا ڈیٹا حذف کرنے اور دیگر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آج کل ہمارا تمام ڈیٹا اسمارٹ فون میں موجود ہوتا ہے۔ زیادہ تر اینڈرائیڈ فونز کا ڈیٹا انکرپٹڈ ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ فیکٹری ری سیٹ کے بعد اس تک رسائی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ اس طرح، اگر آپ اپنا Android فون بیچتے ہیں تو آپ کو اس معلومات تک رسائی حاصل کرنے والے کسی دوسرے شخص کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رکھیں کہ کسی بھی فون کو سو فیصد تباہ کردینا ممکن نہیں اور اس کی اسٹوریج سو فیصد فول پروف ہوتی ہے، یعنی ڈیٹا کو درست ٹولز سے ریکور کرنا بالکل ممکن ہے۔
اسمارٹ فون فروخت کرنے سے پہلے یہ 3 کام لازمی سر انجام دیں۔
فون کا بیک اپ لیں:
فون کو فروخت کرنے سے پہلے اس کا بیک اپ لینا بہت ضروری ہے، اینڈرائیڈ ڈیوائس کا بیک اپ لینے کا طریقہ بہت آسان ہے۔
آپ فون کو لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کے ساتھ کنیکٹ کر کے بیک اپ لے سکتے ہیں۔
بیک اپ کے لیے آپ کو سیٹنگز میں جانا ہوگا، اس کے بعد آپ کو بیک اپ اور ری سیٹ کا آپشن نظر آئے گا۔
پھر بیک اپ آپشن پر کلک کریں۔
فون اب سسٹم سے جڑ جائے گا۔ اس طرح آپ فون ڈیٹا کا بیک اپ لے سکتے ہیں۔
سب سے پہلے تمام ڈیٹا بشمول کانٹیکٹس کا بیک اپ بنائیں، جس سے قیمتی تصاویر کی محرومی سے بچ سکتے ہیں بلکہ نئے فون میں بھی یہ معلومات آپ کو دستیاب ہوگی جس سے آپ ایپس، کانٹیکٹس اور دیگر ڈیٹا کو بیک اپ سے ری اسٹور کرسکیں گے۔
ذاتی ڈیٹا کو حذف کرنا نہ بھولیں:
اپنے فون کو دوسروں کے حوالے کرنے سے پہلے ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا یقینی بنائیں، فون کو فارمیٹ کرنے کے لیے سیٹنگز میں جائیں۔
نیچے آپ کو ری سیٹ اور بیک اپ کا آپشن نظر آئے گا۔
اس کے بعد ایریز ڈیٹا اینڈ فائلز آپشن پر کلک کر کے ایک بار پھر تصدیق کریں، تصدیق کے بعد آپ کے فون میں موجود تمام ڈیٹا کو حذف کر دیا جائے گا۔
واٹس ایپ بیک اپ حاصل کریں:
فون فروخت کرنے سے پہلے واٹس ایپ بیک اپ لینا نہ بھولیں، واٹس ایپ بیک اپ حاصل کرنے کا عمل بھی بہت آسان ہے۔
ایسا کرنے کے لیے پہلے سیٹنگز میں جائیں، یہاں آپ کو چیٹ کا آپشن نظر آئے گا۔ پھر بیک اپ آپشن پر کلک کریں جس کے بعد واٹس ایپ بیک اپ مکمل ہو جائے گا۔
آئی فون صارفین : اگر تو آپ آئی کلاﺅڈ پر سائن اپ ہوچکے ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کے فون کا ڈیٹا خودکار طور پر محفوظ ہوچکا ہے جسے آپ سیٹنگز، اپنے نام، آئی کلاﺅڈ اور آئی کلاﺅڈ بیک اپ میں جاکر چیک کرسکتے ہیں یا آن کرسکتے ہیں، تاہم اس سروس میں اسٹوریج محدود ہوتی ہے تو بہتر ہے کہ اپنے کمپیوٹر پر آئی ٹیونز میں مینوئلی یہ کام کرلیں۔
اینڈرائیڈ صارفین : ہر اینڈرائیڈ فون دوسرے سے مختلف ہوتا ہے (کیونکہ متعدد کمپنیاں یہ فونز تیار کرتی ہیں) تو بیک اپ کے لیے اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے، ویسے ان ڈیوائسز میں کانٹیکٹس، کیلنڈر اور اس سے ملتا جلتا ڈیٹا پہلے ہی گوگل اکاﺅنٹ کی بدولت سِنک (sync) ہوچکا ہوتا ہے اور خودکار طورپر بیک اپ بن جاتا ہے، جسے آپ سیٹنگز، سسٹم اور بیک اپ پر جاکر دیکھ سکتے ہیں۔ ان فونز میں ایپ ڈیٹا، کال ہسٹری، ڈیوائس سیٹنگز، فوٹوز اور ٹیکسٹ پیغامات خودکار طور پر بیک اپ ڈیٹا میں محفوظ ہوتے ہیں۔
اس کے لیے اپنی ڈیوائس کے سیٹ اپ میں جائیں مگر اس بار کسی بھی گوگل اکاؤنٹ سے سائن ان نہ ہو، جب سیٹ اپ نئے صارف کے طور پر سامنے آجائے تو جتنی دیر تک ہوسکے ہائی ریزولوشن ویڈیو کو ریکارڈ کریں۔ اس عمل کو دہرا کر جتنی جگہ ہوسکتی ہے بھر دیں۔اس کے بعد ایک بار پھر فیکٹری ری سیٹ کردیں۔