کویت اردو نیوز 25 جون: پاکستان میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے بارے میں پاکستان سٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 75 روپے کے نوٹ کا وائرل ڈیزائن جعلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس میں 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے جاری کئے جانے والے 75 روپے کے نوٹ کے وائرل ڈیزائن کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 17 جون کو سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے 75 روپے کے یادگاری نوٹ چھاپے جائیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وفاقی کابینہ نے 75 روپے کے نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی ہے تاہم
#SBP clarifies that the design circulating on various social media platforms regarding commemorative banknote to be issued on the 75th independence day of Pakistan is Fake. pic.twitter.com/kI38Xs0RTN
— SBP (@StateBank_Pak) June 24, 2022
گذشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر 75 روپے کے نوٹ کا ڈیزائن گردش کر رہا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کی ٹویٹ کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔