کویت اردو نیوز 17 جولائی: کوویڈ 19 سے بچاؤ کے لئے برطانوی ویکسین "آسٹرازینیکا” کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے زیر انتظام ویکسین فراہمی پروگرام ‘کوویکس’ کے تحت اسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اسٹرازنیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئی ہیں۔ کوویکس کے تحت پاکستان کو اسٹرازنیکا ویکسین بطور امداد ملی ہے۔ اس سے قبل کوویکس کے تحت اسٹرازنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ میں پاکستان کو 12 لاکھ 38 ہزارخوراکیں ملی تھیں۔ اس کے علاوہ
پروگرام کے تحت فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار خوراکیں بھی پاکستان کو مل چکی ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان کو امریکا سے بطور امداد موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں بھی کوویکس پلیٹ فارم کے تحت ہی ملی ہیں۔