کویت اردو نیوز،10 جولائی: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کرائم سرکل کی ٹیم نے میرپور خاص میں کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل میں ملازمت اختیار کرنے والے 5 پاکستانی ملزمان نعمان صدیقی،کامل انور، کامران صدیقی،محمد ذیشان اور محمد انور کو گرفتار کرلیا
ملزمان کا تعلق میرپور خاص سے ہے گرفتار ملزمان اسرائیل کے شہر تل ابیب میں بطور ہیلپرز اور کار واشر کی ملازمت سرانجام دیتے رہے ملزمان 4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے
اسرائیل جانے کے لئے ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی جبکہ اسرائیلی ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کئے گئے ملزمان شینگن ویزے پر اردن ائرپورٹ سے اسرائیل میں داخل ہوئے جبکہ ملزمان ترکی، کینیا اور سری لنکا کے راستوں سے بھی اردن ایئرپورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے.
گرفتار ملزمان ویسٹرن یونین کے زریعے پاکستان پیسے بھیجتے رہے ملزمان وطن واپسی کے لئے دبئی کے راستے جارڈن ایئرپورٹ سے کراچی آتے تھے
گرفتار ملزمان کے علاؤہ 8 ملزمان کے خلاف 5مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کیے گئے گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں