کویت اردو نیوز 20 جولائی: متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول سکور 176 کے ساتھ دنیا کا 15 واں طاقتور ترین درجہ دیا گیا ہے۔ یہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے خطے اور یہاں تک کہ
وسیع عرب دنیا میں سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ ہے۔ یہ درجہ بندی ہینلی اینڈ پارٹنرز جو کہ ایک عالمی سرمایہ کاری کی مائیگریشن کنسلٹنسی ہے، کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کو وبائی مرض کا فاتح قرار دیتے ہوئے، تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں کیونکہ وہ انڈیکس میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک بن کر ابھرا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی وباء کی وجہ سے پچھلے دو سالوں کے ہنگاموں کے دوران متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کی بڑھتی ہوئی طاقت برقرار ہے جو اب
درجہ بندی میں 15ویں نمبر پر ہے۔ 2012 میں وہ صرف 106 کے اسکور کے ساتھ درجہ بندی میں 64 ویں نمبر پر تھا”۔متحدہ عرب امارات بھی متمول سرمایہ کاروں اور اعلیٰ مالیت والے افراد کے درمیان گہری دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال آرٹن کیپٹل کی طرف سے جاری کردہ گلوبل پاسپورٹ انڈیکس نے سب سے زیادہ نقل و حرکت کا سکور حاصل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کو عالمی سطح پر پہلا درجہ دیا تاہم دیگر خلیجی ممالک بھی اعلیٰ مالیات کے حامل افراد اور ہنرمند غیر ملکی پیشہ ور افراد کو راغب کرنے کے لیے پرجوش اقدامات اور اسکیموں کو آگے بڑھاتے رہتے ہیں۔دنیا کے 10 طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست ذیل میں دی جا گئی ہے۔
دنیا کے انتہائی طاقتور پاسپورٹ:
- 1 جاپان
- 2 سنگاپور، جنوبی کوریا
- 3 جرمنی، اسپین
- 4 فن لینڈ، اٹلی لکسمبرگ
- 5 آسٹریا، ڈنمارک، نیدرلینڈز،سویڈن
- 6 فرانس، آئس لینڈ، پرتگال، یوکے
- 7 بیلجیم، نیوزی لینڈ، ناروے،سوئٹزرلینڈ
- 8 آسٹریلیا، کینیڈا، US,چیک ریپبلک، مالسیاکنیاگریواتھ
- 9 ہنگری
- 10 پولینڈ