کویت اردو نیوز ، 1 نومبر 2023: مکہ المکرمہ ریجن کی پولیس نے زیر تعمیر گھروں اور عمارتوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
مکہ پولیس نے وضاحت کی کہ انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
گزشتہ روز بھی ریاض ریجن پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے یمنی شہریت کے سرحدی تحفظ کی خلاف ورزی کرنے والے، پاکستانی شہریت کے رہائشی، اور (3) شہریوں کو مجرمانہ واقعات کے ارتکاب پر گرفتار کیا تھا ، ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا تھا ۔