کویت اردو نیوز 02 ستمبر: 5 جی ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کی دستیابی کے لحاظ سے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک میں کویت دوسرے نمبر پر ہے جس کی شرح 33.6 فیصد ہے جبکہ 5 جی انٹرنیٹ استعمال کرنے میں خلیجی ریاست بحرین 34 فیصد شرح کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
موبائل نیٹ ورک کے تجربے کی پیمائش کرنے والی ایک تجزیاتی کمپنی اوپن سگنل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کی رفتار کے لحاظ سے امارات 316.8 ایم بی فی سیکنڈ کی رفتار کے ساتھ خلیجی ممالک میں سرفہرست ہے، قطر 278.5 ایم بی فی سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ڈاؤن لوڈ سپیڈ کے لحاظ سے کویت 263.4 ایم بی فی سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پیک ریٹ کی شرح کے لحاظ سے یہی تین ممالک ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی فہرست میں بھی سرفہرست ہیں جیسا کہ متحدہ عرب امارات نے 743.3 ایم بی فی سیکنڈ، قطر نے 713.4 ایم بی فی سیکنڈ، کویت نے 663.7 ایم بی فی سیکنڈ، اس کے بعد
Kuwait ranks 2nd among GCC in 5G network availability
Kingdom of Bahrain tops Gulf countries with 34%#Kuwait #Network #Internet #Telecom #MobileNetwork https://t.co/wWX7jt9hsi— ARAB TIMES – KUWAIT (@arabtimeskuwait) September 1, 2022
سعودی عرب نے 635.9 ایم بی فی سیکنڈ، سلطنت عمان نے 503.5 ایم بی فی سیکنڈ اور اس ترتیب میں بحرین 469.4 ایم بی فی سیکنڈ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور سلطنت عمان نے معمول کے اوقات میں ہائی سپیڈ کی شرح میں فرق ریکارڈ کیا۔