کویت سٹی 10 جولائی: سوق جمعہ ایک بار پھر بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت بلدیہ نے جمعہ کا بازار ایک بار پھر بند کردیا۔حکومت نے سوق حراج آج جمعہ 10 جولائی کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا اور فیصلے کے مطابق سوق جمعہ مقررہ وقت پر کھولنے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے تاہم تمام داخلی دروازوں کے سامنے تنظیم کی کمی، اجتماعی افراتفری اور معاشرتی فاصلے کی ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث مارکیٹ کو دوبارہ بند کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ مارکیٹ کے اسٹال مالکان صحت کے کسی بھی ضوابط اور ہدایات کی پابندی کرتے نظر نہیں آئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویت نے تمام ویزے معطل کر دئیے
ذرائع نے تصدیق کی کہ بلدیہ صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے گی اور مارکیٹ کو دوبارہ کھولنے کے لئے ایک نئی تاریخ طے کرے گی۔
Related posts:
کویت: 60 سالہ غیرملکیوں کی ہیلتھ انشورنس اور اقامہ تجدید کی تفصیلات جاری
کویت میں کام کرنے والی نرس کے ساتھ بڑا دھوکہ ہو گیا
کویت میں بنا گاڑیوں کے ایکس زیرو کے نام سے نیا شہر بسانے کا منصوبہ
کویت: 60 سالہ غیرملکیوں کی سالانہ انشورنس 503.5 دینار مختص کر دی گئی
کویتی شہریوں اور تارکین وطن کے لئے فرانس نے اپنے ویزے کھول دیئے
کویت میں واپسی یا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ضروری ہدایات
مخصوص اوقات میں کویت ہوائی اڈہ بند رکھنے کا حکم جاری
کویت: نائب وزیراعظم کا فائر فورس آپریشنز روم کا دورہ