دبئی 16 جولائی: متحدہ عرب امارات کی قومی ائیر لائن "إمارات ائیر لائنز” نے پاکستانیوں کی مشکل مزید آسان کر دی۔
تفصیلات کے مطابق إمارات ائیر لائنز نے کویت سے باہر پاکستان میں پھنسے پاکستانی تارکین وطن کو واپس لانے کے لئے پرواز سے پہلے PCR ٹیسٹ لازم قرار دیتے ہوئے "چغتائی لیبارٹریز” سے کورونا سے پاک سرٹیفکیٹ حاصل کرنا کو کہا تھا مگر اب چغتائی لیبارٹریز کے علاوہ اس فہرست میں مزید تین لیبارٹریوں کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے کویت کے لئے سفر کرنے والے تارکین وطن کو آسانی پیدا ہو جائے گی۔
إمارات ائیر لائنز کی جانب سے جاری کردہ لیبارٹریوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عرب ممالک میں مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا
یاد رہے کہ اس سے پہلے امارات ائیر لائنز کی جانب سے صرف ایک لیبارٹری کو مختص کیا گیا تھا لیکن بہت سے شہروں میں وہ متعلقہ لیبارٹری موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے PCR ٹیسٹ کے حصول کے لئے بہت سے تارکین وطن کو دوسرے شہروں کی جانب رخ کرنا پڑ رہا تھا لیکن امارات نے مزید لیبارٹریز فہرست میں شامل کر کے لوگوں کی مشکل آسان کر دی۔