کویت اردو نیوز 30 مارچ: کویت محکمہ موسمیات میں موسم کی پیشن گوئی کرنے والے مبصر عبدالعزیز القراوی نے بدھ کو ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مقابلے اگلے ہفتہ اور اتوار کے دوران درجہ حرارت میں تقریباً 4 یا 5 ڈگری کی کمی کی توقع ظاہر کی ہے۔
روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق، القراوی نے وضاحت کی کہ ملک میں متوقع کمی جزیرہ نما عرب کے شمال مغربی سمت سے سرد ہوا کی لہر کی پیش قدمی کی وجہ سے ہے، جو ہفتہ اور اتوار کے دوران ریاست کویت میں مزید ہو جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری جبکہ کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
اتوار کے دن کویت میں متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری اور کم سے کم 12 ڈگری رہے گا۔ القراوی نے صحرائی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان گرنے کی توقع ظاہر کی ہے۔