کویت اردو نیوز، 15اپریل: سلطنت کی قومی ایئرلائن عمان ایئر نے اپنا مقبول ترابزون روٹ دوبارہ شروع کرلیا ہے اور استنبول کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر رہا ہے، جس سے مہمانوں کو پیک سیزن میں مزید آپشنز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
امسال جون تک، چھٹیاں گزارنے کیلئے استنبول کے لیے روزانہ دو پروازوں کے ساتھ ساتھ، ترابزون کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں جارہی ہیں، جن میں مناسب اوقات میں کسی ایک پرواز کا انتخاب کیا جاسکتا ہے ۔
چاہے مسافر استنبول کے ثقافتی اور تاریخی مقامات کی سیر کرنا چاہتے ہوں یا ترابزون کے دلکش مناظر کو دیکھنا چاہتے ہوں، ایئر لائن بغیر کسی رکاوٹ کے اور پرلطف سفری تجربے کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
ترکی کا سفر کرنے والے مہمان عمان ایئر ہالیڈیز کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق ہالیڈے پیکج بھی بک کر سکتے ہیں۔