کویت اردو نیوز،21اگست: قطر کی سڑکوں کو محفوظ بنانے کی کوششوں میں، وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ریڈار سسٹم خلاف ورزیوں جیسے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنا کی نگرانی جلد ہی شروع کر دے گا ۔
اس بات کا اعلان وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا اور مزید کہا کہ خودکار نگرانی 3 ستمبر 2023 سے شروع ہوگی۔
Automated radars to detect unfastened seatbelts and use of mobile phones from September 3
Read more: https://t.co/l9N5fp8hQq#Qatar #Doha #TrafficViolations #RoadSafety pic.twitter.com/VObdB7TTON
— The Peninsula Qatar (@PeninsulaQatar) August 20, 2023
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 3 ستمبر 2023 سے، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کی ٹریفک خلاف ورزیوں کے لیے خودکار نگرانی سسٹم نافذ کرے گا۔”
ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی سرویلنس اقدامات 24/7 نافذ العمل ہوں گے۔ وزارت نے گاڑی چلانے والوں سے یہ بھی کہا کہ وہ حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔