کویت اردو نیوز، 24اپریل: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکار قطر میں ایک دفاعی کمپنی میں کے ملازم تھے جنہیں گزشتہ سال اگست میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے کیس میں حراست میں لیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کے خلاف مقدمے کی سماعت 29 مارچ کو ہوئی تھی اور اب اگلی سماعت مئی میں ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ملزمان نے قطر کیلئے اٹلی میں تیار کردہ آبدوزوں کی خریداری کی تفصیلات اسرائیل کو دینے کا الزام ہے۔
قطری انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آبدوز پروگرام سے متعلق کچھ ’الیکٹرونک کمونیکیشنز‘ پکڑی ہیں۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندم باگچی نےخبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے فرد جرم کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
Related posts:
غیر ملکیوں کو عمان جانے کی پیشکش،روزگار کے نئے مواقع کھل گئے
قطر: منشیات فروشی اور استعمال کے الزام میں 4 افراد گرفتار
عمان: دھوفر کا طاقۃ قلعہ عوام کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔
غیر ملکیوں کے لئے متحدہ عرب امارات کی شہریت حاصل کرنے کی شرائط و ضوابط اور طریقہ کار
بہترین عرب یونیورسٹیوں کی فہرست میں سعودی عرب کا پہلا نمبر
سعودی سرمایہ کار نے ایک بیٹی کی التجا سن کر سب کے دل جیت لیے
دبئی میں دلہا نے پاکستانی دلہن کو سونے میں تول دیا
سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر برطانوی وزیراعظم کا چالان کٹ گیا