کویت اردو نیوز : حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے رواں سال 2024 کے دوران 1000 عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ عمرہ زائرین حرمین شریفین کے متولی کے مہمان ہیں جنہیں وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے تحت مدعو کیا جائے گا۔
اس موقع پر اسلامی امور کے وزیر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نےیہ بھی واضح کیاہےکہ "خادم حرمین شریفین کےمہمانوں کاتعلق مختلف شعبوں سے ہوگا جنہوں نےاسلام اور مسلمانوں کیلیے شاندار خدمات کےعلاوہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کیخلاف اہم کام کیا ہے”۔
اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا تھا کہ حجاج کرام خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے تصویر کشی اور ویڈیو گرافی سے گریز کریں۔ فوٹوگرافی عبادت کے ماحول کو متاثر کر رہی ہے۔”
وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ مسجد الحرام میں عمرہ کے دوران تصویر کشی عبادت میں خلل کا باعث بن رہی ہے۔ فوٹو گرافی کے دوران وہاں سے گزرنے والوں کی روحانی حالت متاثر ہوتی ہے۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ "جو لوگ عازمین کے درمیان فوٹو گرافی اور ویڈیو میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ طواف اور سعی اور نماز کے دوران دیگر عازمین کی پرائیویسی کا خیال رکھیں ۔