کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات میں دبئی کے شہری عیسیٰ محمد الفلاسی نے آٹھ ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا اور مچھلی پکڑنے کے دوران ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں بھی نکال لیں۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبداللہ المری کی ہدایات پر دبئی پولیس نے اماراتی شہری کو اعزاز سے نوازا ہے۔
ان کی بروقت مدد کرکے آٹھ ماہی گیروں کی جان بچانے کا سہرا ان کے سر ہے۔ بروقت مدد کرکے حب الوطنی اور انسان دوستی کا مظاہرہ کیا۔
محمد الفلاسی نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے ایک شہری اور معاشرے کے رکن کی حیثیت سے اپنا انسانی فرض ادا کیا۔
اماراتی شہری کا کہنا تھا کہ وہ مچھلیاں پکڑنے کے لیے سمندر میں گیا تھا اور کچھ فاصلے پر ایک شخص کو لہروں میں گھرا ہوا دیکھا۔
ان کے مطابق، ‘میں فوراً اس کے قریب پہنچا اور اسے لہروں سے باہر نکالا۔ اسی وقت پتہ چلا کہ ایک کشتی پر اس کے ساتھ 9 اور لوگ بھی تھے۔ انہیں بھی مدد کی ضرورت ہے۔
‘فوری طور پر ان کی تلاش شروع کی اور ان میں سے 8 کو بچانے میں کامیاب رہے لیکن دو لوگوں کو نہیں بچا سکے کیونکہ دونوں کی موت ہو چکی تھی۔