کویت اردو نیوز،3جولائی: رواں سال حج کیلئے آنیوالے چھوٹے بچے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے لیکن دوران حج ایک 11 ماہ کے بچے کی والدین کے ہمراہ مسکرانے اور کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے۔
سعودی میڈیا پر اس 11 ماہ کے بچے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور وہ اس سال کا سب سے کم عمر حاجی کہلایا۔
وڈیو میں بچے کی عمر 11 ماہ ہے اور انہیں اس سال کے کم عمر ترین حاجیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
بچے سے متعلق یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس ملک سے تعلق رکھتا ہے۔
دوران حج والدین کے ساتھ بچے کو مقدس مقامات پر مسکراتے اور شرارتیں کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
مذکورہ کم سن بچے کے علاوہ بھی حج کے لیے والدین کے ساتھ آنے والے دیگر بچوں کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں۔
فيديو | "براءة الأطفال في أطهر البقاع"
بعمر 11 شهرًا، ابتسامات لأصغر حاج في موسم حج هذا العام
بعدسة مراسلة الإخبارية دانة القحطاني #بسلام_آمنين#الإخبارية pic.twitter.com/SAKWb47MPy
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) June 26, 2023