کویت اردو نیوز ، 26 اکتوبر 2023 : ہندوستانی حکومت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر کی ایک عدالت نے گزشتہ سال ملک میں گرفتار کیے گئے آٹھ ہندوستانیوں کے لیے سزائے موت کا اعلان کیا ہے،
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں اس فیصلے سے شدید صدمہ پہنچا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اس سلسلے میں تمام قانونی آپشنز تلاش کر رہا ہے۔
نہ ہی ہندوستانی اور نہ ہی قطری حکومت نے سرکاری طور پر یہ کہا ہے کہ ان آٹھ افراد پر کیا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم بعض اطلاعات کے مطابق یہ 8 ہندوستانی اندیا کی بحریہ کے ریٹائرڈ افسران ہیں جو قطر کی ایک فرم میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنےکی غرض سے جاب کر رہے تھے ۔
وزارت خارجہ (MEA) نے ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا، "ہمارے پاس ابتدائی معلومات ہیں کہ قطر کی عدالت نے آج الدہرہ کمپنی کے 8 ہندوستانی ملازمین کے معاملے میں فیصلہ سنایا ہے۔”
اس نے مزید کہا، "ہم خاندان کے ارکان اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور ہم تمام قانونی آپشنز تلاش کر رہے ہیں۔”
مزید پڑھیں: قطر میں قید ہندوستانی جاسوسوں کے لیے امیر قطر کو رحم کی درخواست دے دی گئی
یہ معاملہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، MEA نے مزید کہا کہ اور وہ اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
MEA کی ریلیز میں کہا گیا ہےکہ”ہم اس کیس کو بہت زیادہ اہمیت دیتےہیں، اور اس کیس کی قریب سے پیروی کررہےہیں۔ ہم تمام قونصلر اور قانونی مددجاری رکھیں گے۔ ہم اس فیصلے کوقطری حکام کیساتھ بھی اٹھائیں گے،”اس کیس کی کارروائی کی خفیہ نوعیت کی وجہ سے، اس موقع پر مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا،” خیال رہے کہ یہ آٹھ ہندوستانی شہری اکتوبر 2022 سے قطر میں قید ہیں۔