کویت اردو نیوز،7جولائی: افریقائی ملک یوگنڈا میں واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر ایک شہری نے مقامی عدالت سے رجوع کرلیا اور حیرت کی بات یہ کہ عدالت نے اس کے حق میں فیصلہ بھی دے دیا۔
یوگنڈا کی ایک عدالت نے واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کو متاثرہ شہری کو گروپ میں دوبارہ ایڈ کرنے کا حکم صادر فرمایا۔
عدالتی حکم پر واٹس ایپ گروپ ایڈمن نے ریموو کیے گئے بیتوا بابو ہربرٹ نامی شہری کو نہ صرف اس گروپ میں دوبارہ شامل کر لیا بلکہ دلچسپ بات یہ کہ اسے”BUYANJA MY ROOTS”نامی واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن بھی بنا دیا۔
عدالتی حکم پر عمل درآمد کے بعد گروپ کے تمام ممبران لیفٹ ہو گئے یعنی گروپ چھوڑ گئے، یوں عدالتی جنگ جیتنے والا شخص اس گروپ کا واحد ممبر اور ایڈمن رہ گیا
سابقہ گروپ ایڈمن کی اس حرکت پر وہ شہری پھر پریشان ہے اور دوبارہ عدالتی چارہ جوئی کے بارے میں سوچ رہا ہے۔