کویت اردو نیوز ، 10 اکتوبر 2023: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک بھینس کو 2 شیروں کے چنگل سے چھڑانے کی شدت سے کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شیر جنگل کا بادشاہ ضرور ہے لیکن بھینس اگر ہمت دکھائے تو ایک نہیں دو شیروں کی مار سے خود کو بچا سکتی ہے، یہ ویڈیو اس بات کی گواہ ہے۔
اس لڑائی کو سیاحوں نے اپنےموبائل فون پر فلمایا، جو سفاری گاڑی میں سوارتھے اور جنگ کو بہت قریب سے دیکھ رہے تھے۔ ویڈیو کو پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر عالم الحیوان نامی صارف نے شیئر کیا، جس میں بھینس زندگی اور موت کی کشمکش میں دکھائی دے رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شیر بھینس کی دم کو دانتوں میں پکڑے ہوئے ہے اور دوسرے شیر نے بھینس کو گلے سے پکڑ رکھا ہے جب کہ بھینس مسلسل خودکوچھڑوانےکی جدوجہد کررہی ہے۔
اپنے سینگوں اور زوردار لاتوں سے آخر کار بھینس نے خود کو دو شیروں کے چنگل سے آزاد کر لیا اور بھاگتی ہوئی بھینس کو سفاری گاڑی سے ٹکراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔