کویت اردو نیوز،17جولائی: ہانگ کانگ نے سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے ایک انوکھا طریقہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں شہریوں کو سگریٹ پینے والوں کو گھورنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ہانگ کانگ حکومت اس وقت انسداد تمباکو کے لیے اقدامات کررہی ہے جہاں اس معاملے پر بحث چل رہی ہےکہ تمباکو نوشی کو کیسے کم کیا جائے۔
ہانگ کانگ کے سیکرٹری صحت نے اس حوالے سے مشورہ دیا ہےکہ ایسے مقامات جہاں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہے اگر وہاں کوئی شخص سگریٹ نوشی کررہا ہے تو عوام اسے گھوریں۔
سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ پولیس سگریٹ نوشی کرنے والے ہر ایک شخص کو پکڑے اس لیے اس مسئلے میں عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ میں ممنوعہ مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے کے قوانین بھی سخت کیےجارہے ہیں جہاں سگریٹ نوشی پر 1500 ہانگ کانگ ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا