کویت اردو نیوز،11اگست: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ایک اور ہدایت جاری کی ہے جسمیں عمرہ زائرین کو عمرہ ادائیگی کے وقت پرسکون انداز میں عبادت کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمرہ زائرین کو سکون، اطمینان اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور خاص طور پر رش والی جگہوں پر پرسکون انداز میں رہنا چاہیے۔
وزارت حج نے اس حوالے سے ایک حدیث بھی بیان کی جس میں آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ “اے لوگو، پرسکون رہو”۔
سعودی وزارت حج کی طرف سے عازمین کو روزمرہ حالات کے مطابق ہر وقت ضروری مشورے دیئے جاتے ہیں۔
قبل ازیں، وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو مشورہ دیا کہ وہ گرمیوں کے موسم میں عمرہ ادائیگی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مشروبات کا استعمال کریں اور خود کو گرمی سے بچا کر رکھیں۔
Related posts:
ملازمت کےلیےسعودی عرب آنےوالےفلپائنی شہریوں کی تعداد میں دوگنااضافہ
قطری فرمز کو 'بیسٹ ورک پلیسز فار ملینئیلز' 2023 کیلئے نامزد کرلیا گیا۔
سعودیہ عرب نے عمرہ پرمٹ جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا
کویت سمیت 4 عرب ممالک کے لئے روس کا بڑا فیصلہ
متحدہ عرب امارات کا چھ خلیجی ممالک کے لیے یونیفائیڈ ٹورسٹ ویزا شروع کرنے کا اعلان
90 سالہ سعودی شہری نے پانچویں شادی رچا لی، ویڈیو وائرل
عمان نے دنیا کی سب سے لمبی زپ لائن کا آغاز کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
سعودی عرب نے بھی غیر ملکی افراد سے شادی کی شرائط میں تبدیلی کردی