کویت اردو نیوز،11اگست: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ایک اور ہدایت جاری کی ہے جسمیں عمرہ زائرین کو عمرہ ادائیگی کے وقت پرسکون انداز میں عبادت کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمرہ زائرین کو سکون، اطمینان اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور خاص طور پر رش والی جگہوں پر پرسکون انداز میں رہنا چاہیے۔
وزارت حج نے اس حوالے سے ایک حدیث بھی بیان کی جس میں آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ “اے لوگو، پرسکون رہو”۔
سعودی وزارت حج کی طرف سے عازمین کو روزمرہ حالات کے مطابق ہر وقت ضروری مشورے دیئے جاتے ہیں۔
قبل ازیں، وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو مشورہ دیا کہ وہ گرمیوں کے موسم میں عمرہ ادائیگی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مشروبات کا استعمال کریں اور خود کو گرمی سے بچا کر رکھیں۔
Related posts:
سعودی عرب : یوم تاسیس کے لوگو میں خصوصی علامتیں کیا ہیں؟
سعودی عرب نے تین ممالک کی سفری پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
دنیا میں کون سا ملک کتنا کرپٹ ہے تازہ ترین فہرست جاری
عمان: ٹی آر اے کی غیر قانونی ڈاک فرمز کے خلاف کارروائی
متحدہ عرب امارات میں ٹریفک جرمانے اب قسطوں میں ادا کریں
بحرین: مشتبہ اموات غیر ملکیوں کی لاشوں کی وطن واپسی میں تاخیر کا سبب قرار
کفالت کی تبدیلی کے بعد نیا اقامہ کارڈ پرنٹ کرنے کی ضرورت ہے؟
بحرین میں عصمت دری کے مرتکب افراد کو متاثرہ خاتون سے شادی کرنے کے قانون کو ختم کرنیکا مطالبہ