کویت اردو نیوز 11 ستمبر: پابندیوں میں نرمی، بس اور وین میں چار مسافروں کو بیک وقت سفر کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا بحران کے دوران لگائی گئی پابندیوں میں وقت کے ساتھ آسانی کی جا رہی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے بسوں اور وین میں بیک وقت چار مسافروں کو سفر کی اجازت دے دی ہے۔
دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق گزشتہ روز جمعرات سے کریم ایپ کے ذریعے بک کی جانے والی "ہالا” (دبئی ٹیکسی) اور وین میں ایک ساتھ سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے دبئی حکام نے پہلے تمام ٹیکسیوں کو صرف دو مسافروں تک ہی محدود کردیا تھا۔ ہالا کے سی ای او کلیمینس ڈوٹر نے بیان میں کہا کہ "ہمیشہ کی طرح ہم دبئی میں آسانی سے نقل و حرکت کے لئے ٹکنالوجی کے استعمال کے پابند ہیں۔ ہم اس مثبت اقدام کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سے ہمارے شہری گروپس میں سفر کرسکیں گے، چاہے وہ دوست ہوں یا کنبے”
یہ خبر بھی پڑھیں: موٹر وے ریپ کیس میں ملوث ملزمان کو معاف نہیں کیا جائے گا
صارفین کریم ایپ کے ذریعہ ہالہ وین بک کرواسکتے ہیں۔ ٹیکسی کی پچھلی قطار میں سے ہر ایک میں دو مسافروں کو بیٹھنے کی اجازت ہے۔ ہالا نے مزید کہا کہ وین سروس کی قیمت ایک عام ٹیکسی کی طرح ہے۔
دبئی حال ہی میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنی کوششوں کو بڑھا رہا ہے اور حال ہی میں اس نے اپنے کوویڈ 19 ٹیسٹ پروگرام میں اضافہ کیا ہے۔ دبئی کے کچھ اسپتال اور ڈرائیو تھرو ٹیسٹنگ مراکز کے ذریعہ جانچ اب صرف 250 درہم ($68) یا اس سے کم میں یہ خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔