کویت اردونیوز، 2مئی: سعودی عرب میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے بعد 6 بہن بھائی جاں بحق اور ان کے والدین اور 3 دیگر بچوں کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا۔
یہ حادثہ طائف گورنری کو الباحہ علاقے سے ملانے والی سڑک پر پیش آیا، جبکہ دوسری گاڑی کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا۔
سعودی مقامی میڈیا کے مطابق ایک رشتہ دار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی احمد کے اہل خانہ کی مدینہ سے الباحہ واپسی کے دوران اور الباحہ اور طائف کو ملانے والی سڑک پر ان کے پہنچنے پر ایک دردناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 6 بھائی اور ان کی بہن ریم، سالم، محمد، سعود، یحییٰ اور ہمدان جاں بحق ہو گئے۔ ان میں سب سے بڑی کی عمر 17 سال ہے اور سب سے چھوٹی کی عمر ڈھائی سال ہے۔
والد، والدہ، دو بیٹیاں، رناد اور منیرہ اور ایک بیٹے، سلطان، کو طائف کے تین اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں منتقل کیا گیا۔
رشتہ دار نے مزید کہا، “خدا کے فضل سے ان کے والد کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔ ہم اللہ سے ان سب کے لیے شفا اور مرحومین کی رحمت اور مغفرت کے لیے دعا گو ہیں،
خاندان کے 6 افراد کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد ادا کر دی گئی جنہیں طائف گورنری کے ایک قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا