کویت اردو نیوز،9ستمبر: سعودی عرب میں مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔
سعودی پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ 11 رکنی گروہ نے دھوکے سے بینک صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکالیں۔
پراسیکیوشن کیمطابق گروہ شہریوں کو فون اور میسج کرکے اکاؤنٹس تفصیلات مانگتا تھا اور پھر شہریوں کے اکاؤنٹ سے رقوم نکال لیتے تھے۔ فراڈ کرنے پر 11پاکستانیوں نے تفتیش کے دوران جرم کا اقرار بھی کیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ہر ملزم کو زیادہ سے زیادہ 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ، سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔
Related posts:
عمان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مستقل رہائش حاصل کرنے کا شاندار موقع
ابوظہبی میں صحت کی دو سہولیات بند کرنے کا حکم
دنیا کا قدیم ترین مکہ کی مرکزیت والا نقشہ 2.3 ملین ڈالر میں نیلام ہوگیا
حج موبائل ایپ کا اجراء ، حج آپریشن کو ڈیجیٹل کر دیا گیا
طب کی تاریخ کا پہلا کامیاب مکمل روبوٹک لیور ٹرانسپلانٹ
15 سال بعد سعودی شہزادہ کوما سے بیدار ہو گیا
بحرین: غیر معمولی سرگرمیوں کے باعث مناما کی بلڈنگ نیسٹ ترک کر دی گئی؟
5 سالہ سعودی بچی کے اغواء میں ملوث پاکستانی خاتون گرفتار