کویت اردو نیوز،19ستمبر: اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے لیبیا میں ڈینیئل طوفان سے تین لاکھ بچے متاثر ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
لیبیا میں ڈینیئل طوفان سے خوفناک تباہی ہوئی ہے جس میں ڈیموں، عمارتیں اور بہت سے شہر تباہ ہوگئے ہیں خصوصا البیدیا، المرج اور درنا کے شہر شدید متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق درنا شہر میں 90 ہزار افراد پہلے ہی جنگ اور خانہ جنگی سے شدید متاثر تھے اور اس طوفان نے باقی کسر بھی نکال دی ہے۔
آخری اطلاعات ملنے تک 11ہزار 300 افراد اس طوفان میں ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ بہت سارے ابھی لاپتہ بھی ہیں۔
یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے بچے گزشتہ ایک دھائی سے جنگ اور تباہی کے اثرات برداشت کر رہے ہیں اور ہمارا کام زندگی بچانے والے امور خصوصا صحت، پانی، سینی ٹیشن، نفسیاتی امداد اور خاندانوں سے بچھڑے والوں کی تلاش ہے۔