کویت اردو نیوز،21ستمبر: متحدہ عرب امارات نے نجی اداروں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو بے روزگاری انشورنس کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت ہیومن ریسورسس نے تمام ملازمین کو یکم اکتوبر تک بے روزگاری انشورنس کرانے کی ہدایت کی ہے۔
اس ہدایت نامہ کیمطابق بیروزگاری انشورنس کیلئے رجسٹریشن نہ کروانے والوں پر 400 درہم جرمانہ ہوگا۔
متحدہ عرب امارات میں بیروزگاری انشورنس رواں برس کے پہلے روز متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت نوکری پیشہ ہر شخص کو اپنی بیروزگاری انشورنس خود کرانا تھی۔
اسمیں انشورنس کرانے والے کو ملازم کو نوکری ختم ہونے کی صورت میں 3 ماہ تک ایک معقول رقم دی جائے گی تاکہ وہ گزر بسر کرسکے۔
چونکہ اب تک لاکھوں ملازمین نے بیروزگاری انشورنس نہیں کروائی ہے جس کے باعث اب حکومت نے یکم اکتوبر تک کا وقت دیکر رجسٹریشن نہ کروانے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے