کویت اردو نیوز،11جولائی: سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد اب تک مدینہ منورہ پہنچنے والے حجاج کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حج کے بعد اب تک مدینہ منورہ آنے والے حجاج بسوں اور حرمین ٹرین کے علاوہ فضائی ذریعے سے بھی مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ الھجرہ شاہراہ پرقائم حجاج کے استقبالیہ مرکز پرآنے والے حجاج کی تعداد 17 ہزار258 رہی جو 395 بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ سے یہاں پہنچے، جبکہ حرمین ٹرین کے ذریعے 1797 حجاج مدینہ منورہ آئے۔
وزارت نے کہا کہ اب تک زیارت مدینہ کرنے کے بعد 36 ہزار 963 حجاج اپنے ملکوں کو روانہ ہوچکے ہیں۔
اس وقت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے1 لاکھ 5 ہزار 617 حجاج مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔