ریاض: (کویت نیوز اردو) ایک سعودی شہزادے نے اپنے نئے ریستوران میں کھانا پکانے اور اسے صارفین کو سرو کرنے کی ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
شہزادہ نائف بن ممدوح جدہ کے مکرم نجد ریستوران میں روایتی سعودی کھانوں کے ساتھ مثلاً کبسہ، مطازیز، مرقوق،مندی، جریش، عریکہ اورہریسہپیش کرنے کیلیے شیف کا ایپرن پہنے ہوئے اپنے عملے کے ساتھ کام میں مشغول ہیں۔
ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزادہ نائف لکڑی کے کوئلے پر چکن بنا رہے ہیں اور آنے والے گاہکوں کو ریستوران کے غذائی معیار سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔
شہزادے کا کہنا ہے کہ”نوجوان مجھے کہتے ہیں کہ آپ شہزادے ہو کر اس طرح کیوں کام کر رہے ہیں؟’ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کے ساتھ کام میں شریک ہونا بہت پسند ہے ۔ کام ایک اعزاز کی بات ہے نا کہ شرمندگی کی ۔ اور کوئی بھی نبی ایسا نہیں جنہوں نے بھیڑ بکریاں نہ چرائی ہوں ۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے شہزادے کے اس عمل پر پسندیدگی کا اظہار کیاہے ، ایک صارف کا کہنا ہے کہ: ” شہزادے کا عمل ہمارے نوجوان مرد و خواتین کے لیے ایک پیغام ہے ۔